24 مارچ 2026 - 14:19
ڈاکٹر پزشکیان اور پاکستانی وزیر اعظم کی بات چیت + شہباز شریف کا X پیغام

صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے خطے کی صورت حال اور ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کے نتائج کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے خطے کی صورت حال اور ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کے نتائج کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔

ڈاکٹر پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی تعریف کی اور کہا: خطے کے ممالک سے ایران کا تقاضا بہت شفاف اور صریح ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ایران پر حملوں کے لئے امریکہ اور صہیونی ریاست کو اپنی سرزمین اور وسائل کے استعمال کی اجازت نہ دیں۔ اور اگر وہ جنگ کا دوام نہیں روک سکتے تو کم از ایران پر غیر قانونی جارحیتوں کے لئے ماحول فراہم نہ کریں۔

ہم اپنے عوام اور قومی مفادات کے دفاع میں بہت سنجیدہ ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم نے بھی عید فطر اور عید نوروز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کی بحالی کے لئے خطے کے ممالک کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور ایران کے جائز دفاع کے مسلّمہ حق پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم ہمیشہ ایران کی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

میں ایران کی بہادر قوم کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعلان کرتا ہوں، شہباز شریف

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے پیر اور منگل کی درمیانی شب، سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اس گفتگو کے بارے میں لکھا:

میں نے اپنے بھائی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بات چیت کی تاکہ انہیں عید فطر اور عید نوروز کے سلسلے میں مبارکباد انہیں اور ایران میں اپنے بہادر بھائیوں کو پیش کروں،

انھوں نے مزید لکھا: میں ایک پڑوسی برادر ملک کے طور پر ایران کی بہادر قوم سے پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا، گراں بہا جانوں کے چلے جان پر اپنی گہری تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی اور بے گھر ہونے والوں کی بحالی کے لئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha